کے پی،بلوچستان اسمبلی میں سپیکر،ڈپٹی سپیکر منتخب،بابر سلیم،ثریا،عبدالخالق اچکزئی ،غزالہ کامیاب

پشاور،کوئٹہ :(بیورورپورٹ)سنی اتحاد کونسل کے بابرسلیم سواتی سپیکر ،ثریاڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہوگئیں،دونوں نے حلف اٹھا لیا۔

سپیکر مشتاق غنی کی زیر صدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا ،سپیکروڈپٹی سپیکر کےلئے ووٹنگ کرائی گئی،سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی 89 ووٹ حاصل کرکے سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بنے،مدمقابل اپوزیشن کے احسان میاں خیل نے 17 ووٹ حاصل کیے،کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔

بعدازاںسنی اتحاد کونسل کی ثریا 87 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائیں،تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے ارباب وسیم 19 ووٹ لے سکے،دونوں نے حلف اٹھا لیا۔

دوسری جانب عبدالخالق اچکزئی بلوچستان اسمبلی کے بلامقابلہ سپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئیں،دونوں کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، مدمقابل کوئی بھی امیدوار سامنے نہ آنے پرسیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ نے دونوں کے بلا مقابلہ انتخاب کا اعلان کیا،بعدازاں دونوں نے اپنے عہدوں کاحلف اٹھا لیا۔