ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید کی زیر صدارت کمشنر آفس میں خصوصی اجلاس، پنجاب حکومت کے ”رمضان راشن پروگرام“کو حتمی شکل دیدی گئی۔ پروگرام کے تحت ڈویژن بھر کے 539864مستحقین کو راشن ان تک گھروں تک پہنچایا جائیگا جس پر لاگت کا کل تخمینہ2ارب 34 کروڑ 13 لاکھ روپے سے زائد ہے۔راشن پیکیج میں 10کلو آٹا اور 2,2کلو چینی،گھی چاول اور بیسن شامل ہوگا۔مستحقین کا ڈیٹا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لیاگیا ہے جس سے انتہائی غریب خاندانوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر،ڈپٹی کمشنرز اکرام الحق، ڈاکٹر ذیشان حنیف اور سعدیہ مہر،اے سی جنرل علیزہ ریحان اور دوسرے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ صوبائی حکومت کے اس عوام دوست پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ تمام انتظامات جلدمکمل کر لیں جن میں راشن کی گھر گھر تقسیم بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق راشن کی تقسیم کا عمل 5مارچ سے شروع ہوگا تاکہ مستحق خاندانوں کو رمضان کی آمد سے پہلے راشن کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اس پروگرام سے ضلع ساہیوال کے 190350،ضلع اوکاڑہ کے 235002 اور ضلع پاکپتن کے 114512 خاندان مستفید ہونگے۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے تینوں اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اشیاءصرف کی کوالٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔دوسری طرف کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی کوششیں رنگ لے آئیں، پسپ پروگرام کے تحت لگائے گئے 3 نئے ٹیوب ویلز فنکشنل ہونے سے سینکڑوں شہریوں کو پینے کا صاف پانی کی دستیابی ممکن ہوگی،نئے تعمیر ہونے والے یہ ٹیوب ویلز محلہ نورپارک،بٹالہ سکول اور غلہ منڈی میں لگائے گئے ہیں۔یہ بات پسپ پروگرام کے سٹی منیجر اسجد خان نے کمشنر آفس میں ہونے والے پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں بتائی جس کی صدارت کمشنر شعیب اقبال سید نے کی۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ،اے سی جنرل علیزہ ریحان،چیف آفیسر شیخ اشفاق احمد اور سٹی منیجر پسپ اسجد خان سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔کمشنر شعیب اقبال سید نے نئے تعمیر ہونے والی دونوں سڑکوں علامہ اقبال روڈ اور ہائی سٹریٹ کی صفائی پر خصوصی توجہ دینے اور ہائی سٹریٹ پر کمیٹی چوک سے جوگی چوک تک موٹر سائیکل رکشوں کا داخلہ بند کرنے کی بھی ہداےت کی۔
کمشنر ساہیوال کی زیرصدارت اجلاس، ”رمضان راشن پروگرام“کو حتمی شکل دیدی
















