اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ نے مبارک احمد ثانی کیس میں دینی اداروں سے معاونت کا فیصلہ کرتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل ،جامعہ نعیمہ، دارالعلوم کراچی، جمعیت الحدیث، قرآن اکیڈمی اور جامعتہ المنتظر لاہور کو نوٹس جاری کر دئیے، عدالت نے 3ہفتوں میں تحریری گزارشات طلب کرلیں۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی،سپریم کورٹ نے ہدایت کی کوئی بھی عدالتی فیصلے پر رائے دینا چاہتا ہے تو تحریری طور پر3ہفتوں میں دے سکتا ہے۔
دوران سماعت جماعت اسلامی کے وکیل شوکت عزیز صدیقی نے کہا کیس میں نظرثانی درخواست دائر کی ہے،چیف جسٹس نے کہا آپ کی درخواست ابھی موصول ہوئی لیکن پڑھی نہیں،شوکت عزیز صدیقی نے کہا سمجھتے ہیں مبارک ثانی کیس میں عدالت کی درست معاونت نہیں ہوئی، درخواست گزار نے دفعات حذف کرنے کی استدعا کہیں کی ہی نہیں تھی،عدالت نے جماعت اسلامی کی درخواست کو نمبر لگانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 3 ہفتوں کےلئے ملتوی کر دی۔
مبارک احمد ثانی کیس میں دینی اداروں سے معاونت کا فیصلہ

















