پاکپتن :(اختر شاہ کھگہ)تھانہ کلیانہ اور ملکہ ہانس پولیس کا مبینہ طور پرمحنت کش کے گھر دھاوا خواتین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا وحید احمد اے ایس آئی نے خاتون کے کپڑے تک پھاڑ ڈالے۔
چک 93ڈی کے رہائشی سرور بھٹہ نے بتایا کہ اس کے گھر تھانہ کلیانہ اور ملکہ ہانس پولیس کامبینہ دھاوا خواتین کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا خواتین کے کپڑے پھاڑ دیئے حاملہ خاتون کے پیٹ میں لاتیں ماری جس کی وجہ سے خاتون کی حالت غیر ہوگئی اور گھر کی تلاشی لے کر گھر سے دس ہزار نقد لے گئے اہل محلہ کا کہنا ہے کہ پولیس کا اس طرح سے چادر چار دیواری کا تقدس پال کرنا انتہائی غیر مناسب ہے خاتون کو واش روم سے گھسیٹا کے بار نکالا اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ شریف النفس انسان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے خواتین کو اس طرح سے تشدد کا نشانہ نہیں بنانا چاہئے تھا ۔
اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے چیف ضسٹس آف پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب، آ ئی جی پنجاب، آ ر پی او ساہیوال و دیگراعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے ۔
تھانہ کلیانہ اور ملک ہانس پولیس کا محنت کش کے گھر پر دھاوا، خواتین پر تشدد
















