گوجرانوالہ پولیس کا پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاﺅن، 69گرفتار

گوجرانوالہ: (چودھری توصیف احمد)گوجرانوالہ پولیس کا پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاﺅن، 69 کو گرفتار کرکے6ہزار سے زائد مختلف رنگوں کی پتنگیں اور سینکڑوں ڈور کی گوٹیں ، پنے برآمدکرلیے گئے۔

دوران تفتیش پتنگ فروشوں اور پتنگیں بنانے والوں نے انکشاف کیا کہ عرصہ دراز سے اس مکرو ہ دہندے میں ملوث ہیں اور بسنت کے قریب آتے ہیں بڑے پیمانے پر مال خرید کر لاتے ہیں اور پتنگں اور ڈور بنا کر مختلف علاقو ں میں سپلائی کرتے ہیں ۔

سٹی پولےس افسر ایاز سلیم نے کہا ہے کہ عوام کو پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے باز رہنے کےلئے گوجرانوالہ اور وزیر آباد پولیس آگا ہی واک اور بذریعہ سوشل میڈیا و پرنٹ میڈیا عوام کو اس خطرناک کھیل سے دور رہنے کا کہہ رہی ہے جبکہ والدین اس خونی کھیل کو ختم کرنے میں اپنا کردا ادا کریں اور اپنے بچوں کوپتنگ بازی سے دور رکھیں۔