لاہور: (خبر نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے کویت کے سفیرناصر عبدالرحمن المطائری نے ملاقات کی،باہمی دلچسپی کے امور،دو طرفہ تعلقا ت کے فروغ ورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
کویت کے سفیر نے محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے او رپی ایس ایل 9کے شاندار آغاز پر مبارکباد دی۔
محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاپاکستان ،کویت میں کئی دہائیوں سے برادرانہ تعلقات موجود ہیں،تعلقات کو مفید معاشی تعاو ن میں تبدیل کرنے کا وقت آ گیا ، کویت میں لائیوسٹاک کی بہت مانگ ہے، شعبے میں دوطرفہ تعاون کو پائیدار بنیادو ں پر فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاپنجاب میں صرف 30روز میں 6بزنس فیسیلیٹشن سنٹرز بنائے ہیں، بزنس فیسیلیٹیشن سنٹرز پر سرمایہ کاروں کو 15روز کے اندر مطلوبہ این او سیز جاری کئے جاتے ہیں، کویت کے سرمایہ کارپنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کریں،ہر ممکن سہولت دیں گے، تجارتی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں سے معاشی تعلقات میں اضافہ ممکن ہے۔
کویتی سفیرناصر عبدالرحمن المطائری نے کہاپنجاب کےساتھ لائیوسٹاک ودیگر شعبو ں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے، دو طرفہ تجارتی تعلقا ت میں اضافے کا بہت پوٹینشل موجودہے۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















