پشاور:(بیورورپورٹ)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب میاں اسلم اقبال کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔
دوران سماعت جسٹس وقار احمد نے استفسار کیا 9 مئی کے بعد اب آئے ہیں، کیا گرفتار کیا گیا تھا؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا روپوش تھے اب سامنے آئے ہیں۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دئیے خیبرپختونخوا کی حد تک تفصیلات کا کہہ سکتے ہیں،پنجاب کے کیسز کا کیسے کہہ سکتے ہیں، جسٹس عتیق شاہ نے استفسار کیاکیا خیبرپختونخوا میں کیسز درج ہیں؟ ۔
وکیل درخواست گزار نے کہاخیبرپختونخوا میں کیسز نہیں ،عدالت نے ریمارکس دئیے 2 ہفتے میں لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں تب تک گرفتار نہ کیا جائے، امید ہے اسلم اقبال بزدار نہیں بنیں گے، بدقسمتی سے اس جیسا قابل انسان بھی بزدار کی کابینہ میں بیٹھا رہا۔
دریں اثنا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال نے کہان لیگ کہہ رہی ہے ساتھ شامل ہو جاﺅ ورنہ تمہارا نوٹیفکیشن کینسل،جناح ہاﺅس سمیت کسی بھی سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ہوں تو سامنے لائیں،مجھے راہداری ضمانت دی گئی،غیر قانونی کیسز بنائے گئے، جرم کرنے والوں کو سزا دے لیکن معصوم کو سزا نہ دیں،بیٹی کی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھا مجھ پر کیسز بنائے گئے۔
میاں اسلم اقبال نے کہاعام انتخابات نے بانی پی ٹی آئی کے نظرئیے کو ثابت کیا،پی ڈی ایم 2بن گئی ،عوام کو کوئی ریلیف نہیں، گھریلو خواتین نے زیور بیچ کر بجلی کے بلز ادا کیے،ن لیگ،پیپلز پارٹی ہرادارہ تباہ کیا۔
راہداری ضمانت منظور،امید ہے میاں اسلم اقبال بزدار نہیں بنیں گے:پشاور ہائیکورٹ
















