اسلام آباد: (بیورورپورٹ)فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے رپورٹ مکمل کرلی ،آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں درج ہے فیض آباد میں مذہبی جماعت کے دھرنے کے شرکا سے ڈی جی سی آئی ایس آئی نے اس وقت کے وزیر اعظم کی منظوری سے مذاکرات کیے ،کمیشن میں اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعظم ہاﺅس کے میٹنگ منٹس کی توثیق کی جن کے مطابق خفیہ ایجنسی کے اعلیٰ افسر کو مذاکرات کی ہدایت وزیر اعظم آفس سے دی گئی تھی۔
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے رپورٹ مکمل کرلی
















