لاہور (خبرنگار) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چووروں کو 162 روز مکمل ہوگئے۔ 162 روز سے جاری مہم کے دوران 17 ہزار 6 سو12 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ مجموعی طور پر 55 ہزار8 سو 7 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،51 ہزار3سو 67 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ ترجمان لیسکو کے مطاق بجلی چوروں کو اب تک 7 کروڑ 50 لاکھ 43 ہزار6 سو 37 یونٹس چارج کئے گئے ہیں۔ چارج کئے گئے یونٹس کی قیمت 2ارب 87 کروڑ 75 لاکھ 53 ہزار1 سو 23 روپے ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں 438 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جبکہ 146 ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 21 کمرشل،2 زرعی،1انڈسٹریل اور414 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشن منقطع کرکے ان کو 3 لاکھ 33 ہزار 7سو89 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے۔ 24 گھنٹوں کے دوران چارج کئے گئے یونٹس کی مالیت1 کروڑ 15 لاکھ 48 ہزار8 سو 15 روپے ہے۔ دریں اثناء حمزہ ٹاون سب ڈویژن کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیا گیا جس کی سربراہ ایس ڈی او طاہر ستار نے کی۔ دوران آپریشن انکشاف ہوا کہ 12کنکشنز پکڑے جو کہ ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کر رہے تھے۔ ملزمان انڈر گراونڈ تاریں بچھا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔تمام کنکشن منقطع کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایف آئی آر کی درخواست متعلقہ تھانہ میں جمع کروادی گئی۔ محکمے کی جانب سے ملزمان کو ڈٹیکشن بل بھی چارج کیا جائیگا۔ دوسری طرف بی آر بی سب ڈویژن میں ریکوری میں خراب کارکردگی پر 2ملازمین کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ باسط سلیم لاین مین گریڈI-اور اسسٹنٹ لائن مین محمد سرفراز کو ریکوری ٹارگٹ نہ پورا کرنے اور مسلسل خراب کارکردگی پر نوکری سے برخاست کیا گیا۔ان ملازمین کو پہلے بھی وارننگ دی گئی پر انہوں نے اپنی کارکردگی بہتر نہیں کی۔ علاوہ ازیں 157 روز سے جاری ریکوری مہم کے دوران مجموعی طور پر83872 ڈیفالٹرز سے2ارب51 کروڑ روپے کی وصولی کرلی گئی۔ مہم کے 157 ویں روز478 ڈیفالٹرز سے11.61ملین کی وصولی کی گئی۔
بجلی چوری کیخلاف آپریشن کو 162 روز مکمل، 17612 ملزمان گرفتار ،ساڑھے 7 کروڑ سے زائد یونٹس چارج
















