ایم ڈی واسا کی کامیاب حکمت عملی، ماہانہ آمدنی کا نیا ریکارڈ قائم ،ایک ارب 46 سے زائد حاصل

لاہور (اپنے نمائندے سے) ایم ڈی واسا کی مالی خسارے سے نجات حاصل کرنے کی مثبت حکمت عملی، واسا کی تاریخ میں ریکارڈ قائم، ایک ارب 46 کروڑ سے زائد ماہانہ آمدنی حاصل، شالیمار ٹاﺅن 8.19 ملین کے ساتھ پہلے، علامہ اقبال ٹاون 7.67 ملین کے ساتھ دوسرے نمبر رہا جبکہ راوی ٹاﺅن نے بھی 3.36 ملین روپے کی ریکوری کرلی۔ تفصیلات کے مطابق واسا کے خراب مالی حالات میں بہتری لانے کی خاطر ایم ڈی واسا غفران چودھری نے ڈیڑھ سال قبل منصب سنبھالتے ہی موجود وسائل سے آمدنی میں اضافہ حاصل کرنے کی خاطر آپریشن اور ریونیو کو ایک پیج پر کیا جس میں ابتدائی طور پر انتظامی مسائل کا سامنا رہا لیکن بعدازاں ایم ڈی واسا کی اس حکمت عملی کے مثبت نتائج حاصل ہوئے۔ ماضی میں محکمہ کو ماہانہ ریکوری 55سے 60کروڑ تک حاصل کی جا رہی تھی جس سے واسا کے اخراجات پورا کرنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہو چکا تھا اس خراب مالی حالات میں بہتری لانے کی خاطر ایم ڈی واسا غفران احمد کی مثبت حکمت عملی سے جنوری 2024میں محکمہ کو 1ارب 46کروڑ آمدنی حاصل ہوئی جو کہ واسا کے قیام 1976سے آج تک کی تاریخ میں پہلی دفہ ہوا ہے اس حوالے سے واسا کی تمام ریو نیو اور آپریشن ڈائریکٹوریٹ کی انتظامیہ کی دن رات محنت کے باعث ممکن ہوا واسا رپورٹ کے مطابق جنوری کے آخری ہفتہ سے فروری کے دوسرے ہفتہ تک نادہندگان سے پانی سیوریج و ایکوا فائر کی مد میں ریکوری مزید تیز کر دی گئی ہے اس حوالے سے شالیمار ٹاون کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 8.19 ملین کی ریکوری کی علامہ اقبال ٹاون سے 7.67 ملین کی آمدنی حاصل کرتے ہوئے دوسرے گنج بخش ٹاون نے 6.41 ملین سے تیسری گلبرگ ٹاون نے 6.33 ملین کے ساتھ چوتھی ،نشتر ٹاون نے 6.02 ملین کے ساتھ پانچویں ، جوبلی ٹاون نے 5.97 ملین روپے کے ساتھ چھٹی ،عزیز بھٹی اینڈ واہگہ ٹاو¿ن نے 3.75 ملین روپے کے ساتھ ساتویں جبکہ راوی ٹاون کا 3.36 ملین روپے کی سب سے کم ریکوری حاصل کرتے ہوئے آٹھویں اور آخری پوزیشن کو برقرار رکھا گیا ہے ایم ڈی واسا کی جانب سے 1ارب 46کروڑ روپے کی آمدنی پر تمام افسران و فیلڈ سٹاف کو شاباش دی گئی اور اس میں مزید بہتری لانے کی خاطرایم ڈی واسا نے سختی سے احکامات جاری کئے کہ ریونیو کولیکشن میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔نادہندگان کیخلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رکھے جائیں۔ ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ پانی کے ضیاع کی روک تھام کی خاطر عدالتی احکامات پر من و عن عمل کرتے ہوئے خلاف ورزی پر چالان کرتے ہوئے جرمانے کئے جا رہے ہیں تاکہ پانی کے ضیاع میں کمی کو یقینی بنایا جا سکے۔