وزیرآباد:(شیخ محمد علی) تجاوزات مافیا کے سامنے بلدیہ اور ہائی ویزحکام بے بس ٹریفک وارڈنز نے بھی چپ سادھ لی،حادثات سے شہریوں کی جانیں ضائع ہونے لگیں،ٹریفک بلاک ہونے سے کئی کئی گھنٹے شہری روڈ پر پھنسے رہتے ہیں، ہسپتا ل آنے اور جانے والی ایمبولینسز بھی ٹریفک جام کی نذر ہونے لگیں، سی ٹی او گوجرانوالہ،ایکسین ہائی ویز،اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد اور کمشنر گوجرانوالہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا گیا۔
وزیرآباد شہر میں تجاوزات مافیا کے سامنے بلدیہ حکام،پنجاب ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار اور ٹریفک وارڈنز بے بس ہو گئے عرصہ دراز سے وزیرآبادمیں مین بازار،موتی بازار،برتن بازار،بکر گلہ،ریل گلہ، جی ٹی روڈ،سیالکوٹ روڈ،ڈسکہ روڈ،احمد نگر روڈ پر تجاوزات مافیا نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے،خریداری کےلئے آئی خواتین،بزرگوں اور بچوں کا پیدل گزرنا مشکل ہوگیااور رہی سہی کسر چنگ رکشہ والے مین بازار میں داخل ہوکر پوری کردیتے ہیں۔
متعدد دفعہ انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ جات کو شہری شکایات کر چکے لیکن تجاوزات مافیا کے اثر و رسوخ اور محکمہ جات میں شامل کالی بھیڑوں نے باہمی ملی بھگت کر کے ہمیشہ شہریوں کے دیرینہ مطالبہ کے راستے میں روڑے اٹکائے ہیں،شہریوں نے کمشنر،ڈی سی گوجرانوالہ،اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد، چیف ٹریفک آفیسر اور ایکسیئین پنجاب ہائی وے سے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کیا جائے تاکہ شہری آمدورفت میں مشکلات سے نکل سکیں۔
وزیرآباد میں تجاوزات مافیا کا راج،حادثات بڑھ گئے
















