حافظ آباد میں پارکوں کی تزئین و آرائش ،شجر کاری شروع

حافظ آباد:(قمر عباس )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سند س ارشاد کی ہدایت پر عوام کو سیرو تفریح کی سہولیات اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کےلئے پارکوں کی تزئین و آرائش، شجر کاری، رنگ و روغن، صفائی ستھرائی، لائٹنگ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا کام شروع کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر سند س ارشا د نے کہا عوام اور بالخصوص خواتین اور بچوں کو سیرو تفریح اور صحت مند سر گرمیوں کی دستیابی کےلئے پارکوں میں جھولوں کی تنصیب، لائٹنگ، شجر کاری، خوبصورت ماڈلز کی تیاری صفائی ستھرائی اور بیٹھنے کےلئے باقاعدہ بنچزکا بند و بست کیا جارہا ہے تا کہ شہری پارکوں کی دستیاب ان سہولیات سے فائدہ حاصل کر تے ہوئے صحت مند سر گرمیوں کی طر ف راغب ہوں۔

دوسری جانب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو و ایڈمنسٹریٹر امتیاز علی بیگ نے سی او ایم سی انصر ساہی کے ہمراہ دونوں پارکوں کاد ورہ کیا اور وہاں پر جاری تزئین و آرائش،شجر کار ی، صفائی ستھرائی، رنگ و روغن اور دیگر سہولیات کی دستیابی کا جائزہ لیا، ایڈمنسٹریٹر ایم سی امتیا ز علی بیگ نے کہا دونوں پارکوں میں نوجوانوں کےلئے باقاعدہ جاگنگ ٹر یک بھی بنایا گیا ہے،انہوں نے شہریوں سے اپیل کی وہ پارکوں میں سیر و تفریح کے لیے ضرور آئیں اور وہاں پر کسی بھی قسم کی توڑ پھوڑ یا چیزوں کو نقصان پہنچانے سے اجتناب کریں۔