چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تعیناتی ،سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 23فروری کو ہوگا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 23 فروری کو ہوگا۔

لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج ملک شہزاد احمد کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتی پر غور ہوگا،واضح رہے موجودہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی ماہ 7 مارچ کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔