کوئٹہ: (بیورورپورٹ)او جی ڈی سی ایل اور بلوچستان حکومت واجب الادا رائلٹی کی ادائیگی کے فارمولے پر متفق ہوگئے۔
سی ایم سیکرٹریٹ اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے واجب الادا رائلٹی کا معاملہ قومی فورم پر اٹھایا تھا، او جی ڈی سی ایل نے موقف درست تسلیم کرتے ہوئے 3 سال سے واجب الادا ساڑھے 12ارب کی ادائیگی پر رضامندی ظاہر کردی، واجب الادا رائلٹی کی رقم ماہانہ بنیادوں پر حکومت بلوچستان کو ادا کی جائےگی۔
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہاقومی فورم پر بلوچستان کا موقف تسلیم کرانے میں کامیاب رہے، رائلٹی بلوچستان کا حق ہے، رقم عوام کی بہبود پر خرچ ہوگی،بلوچستان میں کام کرنےوالی کمپنیاں قوانین کے مطابق ادائیگی کی پابند ہیں۔
بلوچستان کو رائلٹی کی مد میں اربوں کی ادائیگی کافارمولہ طے
















