بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کے سپرد کرنے کا فیصلہ،کابینہ نے منظوری دیدی
اسلام آباد(بیورورپورٹ) نگران وفاقی کابینہ نے بجلی تقسیم کارکمپنیاں صوبوں کے سپردکرنے کاپرانا فیصلہ منسوخ کرنے کیمنظوری دےدی،ذرائع کے مطابق بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کے بجائے نجی شعبے کو لانگ ٹرم کنسیشن پر دینے کی منظوری دی گئی ہے، پہلے مرحلے میں حیدرآباد اور گوجرانوالا الیکٹرک سپلائی نجی شعبے کو دینے کی منظوری دی گئی ہے،لاہور اور ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی کو دو دوکمپنیوں میں تقسیم کرنے کی منظوری دی گئی ہے،ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن تقسیم کارکمپنیاں نجی شعبے کو دینے کےلئے لیڈنگ کردار ادا کرے گا، حکومت پاکستان نے 17 ارب روپے سے افغانستان میں طورخم سے جلال آباد شاہراہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، افغانستان میں شاہراہ تعمیر کرنے کےلئے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ فنڈ سے رقم دینے کی منظوری بھی دی گئی ہے،ذرائع نے کہا کابینہ نے وزارت منصوبہ بندی وترقی کی سمری پر فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے،نگران وفاقی کابینہ نے اوجی ڈی سی ایل کے شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ منسوخ کردیا، نجکاری کمیشن کو اوجی ڈی سی ایل کے 3کروڑ 22 لاکھ شیئرزپٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری دی گئی، اوجی ڈی سی ایل کے شیئرز کو ساورن ویلتھ فنڈز میں شامل کردیا گیا۔
















