پاکستان کو فنڈنگ کی فوری ضرورت، غیر یقینی صورتحال آئی ایم ایف پروگرام کیلئے خطرہ ہے:فچ

نیویارک(بیورورپورٹ)عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پا کستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس میں پاکستان میں موجودہ غیر یقینی سیاسی حالات کو آئی ایم ایف پروگرام کیلئے خطرہ قرار دیا گیاہے، رپورٹ کے مطابق غیر یقینی سیاسی صورتحال قرض پروگرام میں پیچیدگی کا باعث بن سکتی ہے،پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کا موجودہ قرض پروگرام مارچ میں ختم ہو رہا ہے،امید ہے نئی منتخب حکومت آئی ایم ایف سے فوری طور پر رابطہ کرے گی، آئی ایم ایف کے ساتھ نیا پروگرام پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرسکتا ہے، نئی حکومت کو فوری طور پر امدادی اداروں سے فنڈنگ کی ضرورت ہوگی، انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں نے مضبوط کارکردگی پیش کی، مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی مخلوط حکومت بنانے میں مصروف ہیں، نئی حکومت کیلئے آئی ایم ایف سے پروگرام کا حصول ایک بڑا چیلنج ہوگا، غیر یقینی سیاسی صورت حال قرض پروگرام میں طوالت کا سبب بن سکتی ہے، امدادی اداروں اور ملکوں سے فنڈنگ میں تاخیرسےاصلاحات کا عمل متاثر ہوگا، پاکستان کی بیرونی مالی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔