کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کمیٹی نے تحقیقات شروع کردیں

اسلام آباد (مشرق نیوز) کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں دھاندلی کے بیان پر الیکشن کمیشن کمیٹی نے تحقیقات شروع کردیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کمشنر راولپنڈی کے الیکشن کمیشن پر الزامات کے معاملے میں الیکشن کمیشن کی اعلی سطح کی تحقیقاتی کمیٹی نے کام کا آغاز کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی نے لیاقت علی چٹھہ کی پریس کانفرنس کی ٹرانسکرپٹ کیلئے پیمرا کو خط لکھ دیا جبکہ راولپنڈی ڈویژن کے چھ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے تحریری بیانات بھی جمع کروا دئیے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈویژن سے قومی اسمبلی کے 13 حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے بیانات بھی قلم بند کیے جائیں گے، خصوصی کمیٹی صوبائی اسمبلی کے 26 حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے بیانات قلم بند کریگی۔