اسلام آباد (بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے فضل الرحمن پی ڈی ایم کے سربراہ تھے انہوں نے فرمائشی دھرنا دیا پھر کس کے کہنے پر واپس گئے؟ وہ پی ڈی ایم کے سربراہ کے طور پر عدم اعتماد کا حصہ نہ بنتے، عدم اعتماد کا سب سے زیادہ فائدہ انہوں نے اٹھایا،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں فیصل کریم کنڈی، ندیم افضل چن، سردار فتح اللہ خان، سبط الحیدر بخاری اور دیگر نے کہا تحریک عدم اعتماد کا سب سے بڑا فائدہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اٹھایا،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کل اسلام آباد میں بہت بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملی، جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان تحریک انصاف کا ملاپ ہوا، اب دیکھنا ہے جے یو آئی (ف) اور پی ٹی آئی کے کارکن کیا کرتے ہیں،انہوں نے سوال اٹھایا اگر مولانا ہارے ہیں تو ان کا مینڈیٹ کس نے چوری کیا؟ فضل الرحمن بتائیں ہمیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے کس کے کہنے پر نکالا گیا،رہنما پیپلزپارٹی نے کہا سیاست سے مولانا صاحب جا نہیں آرہے ہیں، سب مزے لینے کے بعد فضل الرحمن کی جانب سے ان باتوں کا کیا فائدہ؟ تحریک عدم اعتماد کے بعد سب سے زیادہ فائدہ فضل الرحمن کو ملا، وہ کہہ دیتے اور تحریک عدم اعتماد کا ساتھ نہ دیتے۔
تحریک عدم اعتماد کا سب سے بڑا فائدہ فضل الرحمن نے اٹھایا:پیپلزپارٹی
















