سی ڈی سی برانچ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اوکاڑہ میں پر تکلف ظہرانہ

اوکاڑہ:(شیخ گلفام علی) سی ڈی سی(Centers for Disease Control and Prevention)برانچ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اوکاڑہ کے افسروں اور ملازمین کی جانب سے مقامی ہال میں گزشتہ سال ریٹائرڈہونےوالے ملازمین کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ۔

ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین اورتقریب میں شریک معزز مہمانوں کوشیلڈز،سرٹیفکیٹس ، گفٹس اور گلدستے دئیے گئے، سی ڈی سی برانچ سے اپنی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائرڈ ہونے والے سی ڈی سی انسپکٹر حسن اختر ، سی ڈی سی سپروائزر محمد خالد جاوید ملنگی ، سی ڈی سی سپروائزر خورشید احمد ،سی ڈی سی سپروائزر راﺅ عبدالرزاق، سی ڈی سی سپروائزر محمد اکرم ، سی ڈی سی سپروائزر گلزار احمد ، سی ڈی سی سپروائزر حسن علی مرحوم کے فرزند حافظ احمد حسن کوخصوصی ایوارڈ ز سے نوازا گیا ۔

منتظم تقریب سی ڈی سی آفیسراوکاڑہ چودھری اصغر علی نے مہمانوں کو خوش آمدیدکہتے ہوئے کہا محکمہ صحت اوکاڑہ کی روایت رہی ہے کہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے انھیں رخصت کیا جائے جبکہ نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہنے کےلئے انکے اعزاز میں پر تکلف تقریب کا انعقاد کیا جائے ، سی ڈی سی سپروائزر توقیر انورنے ملازمین کودوران ڈیوٹی درپیش مسائل اور انکے حل کےلئے تجاویز پیش کیں، سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمدی ویلفیئر ٹرسٹ کے روح رواں شیخ طاہر نے سرانجام دئیے۔

تقریب کے مہمانان اعزاز چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید اعجاز احمد شاہ ،ضلعی کوارڈی نیٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر ذوالفقار علی ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اوکاڑہ ڈاکٹراحمد کمال ناصر ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسررینالہ خوردڈاکٹراشوک کمار ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دیپالپور ڈاکٹر زاہد ،سماجی تنظیم ’ماڈا‘ کے صدر محمد مظہررشید چودھری ،سابق ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ اقبال محمود تھے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سی ڈی سی برانچ سے اپنی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائرڈ ہونے والوں کی خدمات کو زبردست سراہا، اور آئندہ کی زندگی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، بعد ازاں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔