بارانی انسٹیوٹ آف سائنسز ساہیوال میں ای کامرس کی افادیت پر آگہی سیمینار

ساہیوال:(بےورورپورٹ)بارانی انسٹیوٹ آف سائنسز ساہیوال میں طلبہ و طالبات میں ای کامرس کی افادیت بارے آگہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا،سیمینار میں ملک کے نامور ای کامرس ایکسپرٹ عثمان چغتائی اور قاسم ثنا، کمشنر ایف بی آر اوکاڑہ عبدالرزاق خان، کمشنر پی آر اے ساہیوال عبدالشکورسمیت طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، سیمینار سی ای او میاں ساجد کی خصوصی ہدایت پر منعقد کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ای کامرس ایکسپرٹ عثمان چغتائی اور قاسم ثناءنے کہا طالب علم مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق ہنر سیکھیں تاکہ انہیں روزگار کی تلاش میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے طلباءپر زور دیا وہ معاشی طور پر خودمختار ہونے کےساتھ ساتھ اپنی تعلیم کو مکمل کرنے پر توجہ مرکوز کریں،سیمینار کے انعقاد کا مقصد طالب علموں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی کاوشوں کو عملی جامعہ پہنانا ہے،سیمینار کے اختتام پرہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر عدنان خان نے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی ایسے سیمینارز کے انعقاد کے عزم کا اعادہ کیا۔