رمضان میں اشیائے ضروریہ کیلئے اربوں کی سبسڈی،ای سی سی نے منظور ی دےدی

اسلام آباد :(بیورورپورٹ)ای سی سی نے ماہ رمضان کیلئے سبسڈی کی منظوری دےدی۔

نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، وزارت خزانہ کے مطابق ماہ رمضان کیلئے 7 ارب 49 کروڑ 27 لاکھ کی سبسڈی دی جائےگی جو اشیائے ضروریہ کیلئے ہو گی۔

اجلاس میں درآمدی یوریا کھاد پر وفاق کے حصے کی سبسڈی رقم بھی منظور کی گئی، وفاق ،صوبے درآمدی یوریا پر 50/50 فیصد شیئرنگ کے تحت سبسڈی دیں گے۔