چودھری عدنان سپردخاک، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)قتل ہونے والے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چودھری عدنان کو سپرد خاک کردیا گیا،مقتول کی نماز جنازہ جھنڈا چیچی روڈ جان حویلی کے سامنے ادا کی گئی۔

سابق امیدوارپیپلزپارٹی این اے 57 مختار عباس، سابق ایم این اے شیخ راشد شفیق، زمرد خان، شکیل اعوان، سید عارف شیرازی، ظہیر احمد اعوان، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ،جھنڈا چیچی روڈ پر تاحد نگاہ صفیں بنائی گئیں،اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔