مفاہمتی کردار ادا کریں،گورنر سندھ کاشجاعت،پیرپگاڑا،سراج الحق کو فون

کراچی:(بیورورپورٹ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری سیاسی بحران پر قابو پانے کیلئے متحرک ہوگئے،پیر پگاڑا،چودھری شجاعت ،سالک اور امیر سراج الحق سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

کامران ٹیسوری نے پیر پگاڑا سے ملک کی سماجی و معاشی صورتحال میں بہتری کےلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہاپوری دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں، ملک بحرانوں کا شکار ہے، آپ اپنے والد کی طرح کنگری ہاﺅس کے دروازے کھول دیں اور مفاہمتی کردار ادا کریں۔

گورنر سندھ نے چودھری شجاعت سے گفتگو کرتے ہوئے کہاآپ سمیت تمام بڑوں سے اپیل ہے ملکی مفاد و استحکام کی خاطرمل کر بیٹھیں۔

کامران ٹیسوری نے سراج الحق سے جماعت اسلامی پاکستان کی امارت سے استعفیٰ واپس لینے کی اپیل کر تے ہوئے کہاتمام سیاستدانوں پر ملکی استحکام کیلئے کام کرنے کی بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے ،وقت تقاضا کرتا ہے آپ سیاسی ،معاشی صورتحال میں بہتری کیلئے کردار ادا کریں،سب ملکی مفاد کی خاطر ایک ایک قدم پیچھے ہٹیں۔