لاہور (رپورٹ: نعیم جاوید) ٹی سی ایس کارگو سروس نے عوام کو خوار کرنے کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔ پارسل نہ پہنچانا یا تاخیر سے ڈلیور کرنا معمول بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق نشتر ٹاﺅن کے رہائشی فرقان سیلم نے ٹی سی ایس نشتر ٹاﺅن میں 13 دسمبر 2023 کو ادویات کا ایک پارسل بک کروایا جس پر 4080 روپے چارج کئے گئے تاہم پارسل اگلے ہی روز واپس کردیا گیا مگر اس پر لئے گئے 4080 چارج کا جب مطالبہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایک پروسیس کے بعد آپکو آپکی رقم کا چیک دیدیا جائیگا لیکن 2 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر نے کے باوجود بار بار چکر لگوائے جا رہے ہیں۔ نشتر ٹاﺅن بکنگ آفس نے ٹی سی ایس منیجر عمر کا فون نمبر بھی دیا۔ روزنامہ ”مشرق“ نے جب منیجر عمر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی۔ متاثرہ شہری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ TCS کارگو سروس کا آڈٹ کیا جائے اور جن افراد کے ساتھ انہوں نے فراڈ کیا ہے اسکا ازالہ کیا جائے۔
ٹی سی ایس کارگو سروس نے عوام کو خوار کرنے کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے


















