پرامن انتخابات پر تمام فوج سمیت ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں: علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی چیئرمین پاکستان علماءکونسل طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں 8 فروری کو پر امن انتخابات پر پاک فوج ، پولیس اور دیگر سلامتی کے اداروں سمیت تمام ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں،پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو عام انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، انتخابات میں ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے عوام نے بھرپور طریقے سے حصہ لیا۔ ملک بھرمیں 8 فروری کو پر امن انتخابات پر پاک فوج ، پولیس اور دیگر سلامتی کے اداروں سمیت تمام ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں،عالمی برادری سے اپیل ہے کہ مسلمانوں کی مدد کرے۔