لاہور (اپنے نمائندے سے) لاہور ہوٹلز اینڈ ٹورازم ایسوسی ایشن کی سنٹرل باڈی کی ایم ڈی واسا غفران احمد سے ملاقات،بلنگ ٹیرف کو ڈبل کرنے سے پیدا ہونے والے مسائل سے آگاہ کیا جس پر ایم ڈی واسا نے ڈائریکٹر ریونیو کو ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کرنے کے فوری احکامات جاری کردئیے۔ وفد نے ایم ڈی واسا کو سکیل 20میں ترقی پر مبارکباد بھی پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہوٹلز اینڈ ٹورازم ایسوسی ایشن کی سنٹرل باڈی کا واسا کی جانب سے کمرشل ٹیرف میں ڈبل اضافے سے پیدا ہونیوالے مالی مسائل میں بھی اضافہ ہوا جس پر وفد نے ایم ڈی واسا لاہور سے ملاقات کی جس میں وفد نے ایم ڈی واسا کو تمام زونز میں بلنگ ٹیرف ، ڈبل بلنگ اور ڈیڈ میٹرز کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا ۔ ایم ڈی واسا کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد قواعد و ضوابط میں رہتے ہوئے ریونیو کو بڑھانا ہے، کسی بھی انڈسٹری کا استحصال ہمارا منشور نہیں، انڈسٹری چلے گی تو ملک ترقی کریگا لیکن موجودہ انرجی کرائسز اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے واسا کے اخراجات بڑھے ہیں ۔ ایم ڈی واسا نے ایسوسی ایشن کے مسائل کے حوالے سے ڈائریکٹر ریونیو مرتضیٰ حسن کو احکامات جاری کئے۔ ایسوسی ایشن نے ایم ڈی واسا کے عوام دوست روئیے کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وفد کی جانب سے ایم ڈی واسا غفران احمد کو سکیل 20میں ترقی ملنے پر مبارکباد بھی پیش کی گئی۔ وفد میں چیئرمین آصف خان ، صدر گلریز خٹک ، سیکرٹری جنرل منیر گیلانی ، سینئر وائس چیئرمین ملک اصغر اعوان ، سینئر نائب صدر چوہدری خضر امین، سیکرٹری فنانس حاجی خالد شہزاد سٹیشن زون کے سیکرٹری اطلاعات شوکت اللہ و ممبران شریک ہوئے۔
کسی بھی انڈسٹری کا استحصال ہمارا منشور نہیں: ایم ڈی واسا، لاہور ہوٹلز اینڈ ٹورازم ایسوسی ایشن کی سنٹرل باڈی سے ملاقات
















