گیپکو کو نمبر ون کمپنی بنانےوالے ملازمین باعث فخر ہیں، چیف انجینئر

گوجرانوالہ: (بیورورپورٹ)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں گیپکو ہیڈ کوارٹر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر مدّت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہونے والے62ملازمین کوان کے واجبات کے چیک دیئے گئے۔

تقریب سے چیف انجینئر عاشق حسین جٹ، مینجر ایچ آرمحمد ذیشان ستار، واپڈا ہائیڈرو یونین کے ریجنل چیئرمین ولی الرحمن خاں نے خطاب کیا جبکہ ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن جلیل الرحمن مینجر ایڈمن محمد اظہر یعقوب ،ڈپٹی مینجرز محمد اظہر طور،محمد جہانگیر رانا، طارق بشیر،ہائیڈرو یونین کے زونل چیئرمین طارق علی جاویدسمیت گیپکو افسران ، یونین عہدیدران و ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف انجینئر عاشق جٹ نے کہا ہے کہ عمر بھر اپنا خون پسینہ دے کر گیپکو کو نمبر ون کمپنی بنانے والے ریٹائرڈ ملازمین محکمہ کےلئے تاحیات باعثِ عزت ہیں،نوکری سے ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ ہے مگر ہمارے دروازے ان کےلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔