راولپنڈی،ڈی جی خان،قلعہ سیف:(بیورورپورٹ ،مشرق نیوز)راولپنڈی میں این اے57 راولپنڈی سے آزاد امیدوار اور سابق ایم پی اے چودھری عدنان قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔
چودھری عدنان کوپولیس لائنزانیکسی چوک پرموٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کانشانہ بنایا، تشویشناک حالت میں بےنظیر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ ہوئے چل بسے،چہرے پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی، ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق چودھری عدنان کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی،گاڑی ٹریفک سگنل پر رکی توموٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے گولیاں برسادیں۔
دریں اثنا ڈی آئی خان میں فائرنگ سے 5افراد جاں بحق ہوگئے،پولیس کے مطابق پانچوں افراد ڈی آئی خان بڈھ لنک روڈ پر پیپلز پارٹی کے نو منتخب امیدوار احمد کریم کنڈی کو مبارکباد دینے جا رہے تھے ملزموں نے فائرنگ کردی،لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات کاآغاز کردیا گیا۔
دوسری جانب بلوچستان میں پہاڑی علاقے سے 6 لاشیں برآمد ہوئیں،ہسپتال منتقل کرکے شناخت کا عمل شروع کردیا گیا۔
راولپنڈی ،سابق ایم پی اے چودھری عدنان قاتلانہ حملے میں جاں بحق
















