اسلام آباد میں عدالتی احاطے سے ملزم کو گرفتار کرنے پر پابندی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی احاطے سے ملزم کو گرفتار کرنے پر پابندی لگادی۔

خاتون ملزمہ کی گرفتاری کیس میں جسٹس ارباب طاہر نے بڑا حکم جاری کر تے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالت کے احاطے سے کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا۔

عدالت نے حکم دیاہائیکورٹ،سیشن کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے سے کوئی ملزم گرفتار نہیں کیاجائے گا، آئی جی اسلام آباد سے میٹنگ کرکے ایس او پیز بنائے جائیں۔