خیبر پختونخوا کا وزیر اعلیٰ کون؟ پی ٹی آئی میں گروپ بندی ،ہر کوئی اپنا بندہ لانے کیلئے سرگرم

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ کون ہو گا ؟پی ٹی آئی میں گروپ بندی کا انکشاف ہوا ہے ۔ وزیراعلیٰ شپ کیلئے کئی گروپس بن گئے ہیں ۔ سابق سپیکر اسد قیصر اپنے بھائی عاقب اللہ کو وزیراعلیٰ بنانے کیلئے کوشاں ہیں جبکہ عاطف خان کی جانب سے اپنے گروپ سے سی ایم نامزدگی کے خواہشمند ہیں۔خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ کون ہو گا ؟پی ٹی آئی میں گروپ بندی کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ شپ کیلئے کئی گروپس بن چکے ہیں ۔سابق سپیکر اسد قیصر اپنے بھائی عاقب اللہ کو وزیراعلیٰ بنانے کا خواہاں ہیں ۔ ڈی آئی خان سے علی امین گنڈا پور بھی وزیر اعلی بننے کیلئے کوشاں ہیں ۔ عاطف خان کی جانب سے اپنے گروپ سے سی ایم نامزدگی کے خواہشمند ہیں ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی کے 79 پر نتائج روکنے کے بعد تیمور جھگڑا بھی ڈور میں شامل ہیں ۔ ہزارہ سے مشتاق غنی اور اکبر ایوب بھی وزیراعلیٰ کیلئے امیدوار ہیں ۔عاطف خان کے مطابق امید کرتے ہیں بانی چیئرمین خود وزیراعلیٰ نامزد کرینگے ، وہی وزیر اعلیٰ ہونا چاہئے جس کا کردار صاف ہو۔ دریں اثناءتحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں کوئی گروپ بندی نہیں، پارٹی پہلے سے زیادہ متحد ہے ۔میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔خیبر پختونخوا میں وزیرا علی کی نامزدگی پر تحریک انصاف میں گروپ بندی پر شوکت یوسف زئی نے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں ۔ پارٹی پہلے سے زیادہ متحد ہے ۔ میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔ انشاءاللہ مرکز سمیت پنجاب اور خیبر پختونخو میں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی ۔و زیراعظم اور وزیر اعلی کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے جو سب کو قابل قبول ہوگا۔