پشاور:(بیورورپورٹ)جے یوآئی نے انتخابی نتائج کو بندر بانٹ قراردیتے ہوئے مرکزی مجلس عاملہ اور صوبائی امرا ونظماءکا اہم اجلاس بلا لیا۔
ترجمان جے یوآئی نے کہاالیکشن نتائج پر پر تحفظات ہیں ، بندر بانٹ کی گئی،24گھنٹے میں ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرنے کا فیصلہ کرلیا، نتائج تسلیم کرنے ہیں یا نہیں،حکومتوں کا حصہ بننا ہے یا نہیں،فیصلے اجلاس میں ہوں گے۔
جے یوآئی کی مرکزی مجلس عاملہ اور صوبائی قیادت کا مشترکہ اجلاس ایک دن قبل منگل کو بلا لیا گیا،اجلاس کی صدارت فضل الرحمن کریں گے،انتخابی نتائج کا جائزہ لیا جائےگا،صوبائی قیادت اپنی رپورٹس پیش کریں گی۔
حکومتوں کاحصہ بننا ہے یا نہیں؟24گھنٹے میں ٹھوس لائحہ عمل دینگے،جے یوآئی

















