حکومت سازی: ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی لیگی قیادت سے ملاقات

لاہور (مشرق نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ملاقات کی۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور ایم کیوایم کی قیادت کے درمیان اہم سیاسی بات چیت ہوئی، پارٹی صدر شہبازشریف، مریم نواز اور دیگر لیگی رہنما بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ایم کیوایم وفد کی قیادت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی، وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال بھی شامل ہیں، ملاقات میں آئندہ کی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی۔ قبل ازیں رائیونڈ آمد پر مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف، صدر شہباز شریف نے پارٹی رہنماوں کے ہمراہ ایم کیو ایم قائدین کا استقبال کیا۔