کندیاں:انتظامیہ کی نااہلی، گلی پالیاں والی میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم

کندیاں: (سعید عابد) مقامی و تحصیل انتظامیہ کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے گلی پالیاں والی کندیاں میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے اہل محلہ گلی کی نا گفتہ بہہ حالت سے شدیدذہنی ازیت کا شکار ہیں گلی مکینوں نور موچی ، عمران شیخ ، عبدالغفور ،رمضان و دیگر نے میڈیا ٹیم کو بتایا گلی میں سیوریج سسٹم ناکارہ ہو چکا ہے اور نکاسی آب کا نظام بہتر نظام نہ ہونے کی وجہ سے گٹروں کا پانی گلی میں جمع ہو جاتا ہے جہاں سے گذرتا بھی انتہائی مشکل ہو جاتا ہے ،سکول و کالج جانے والے بچے بچیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

گلی مکینوں نے کہاکئی بار میونسپل کمیٹی کندیاں میں درخواستیں دی ہیں لیکن کسی نے بھی اس گلی کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گندگی اور تعفن سے ھماری نیندیں بھی حرام ہو چکی ہیں اور گلی کے لوگ نماز پڑھنے کے لئے مسجد تک بھی نہیں جا سکتے گلی مکینوں نے ڈی سی میانوالی اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کندیاں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔