اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان نے عام انتخابات پربعض ممالک و تنظیموں کے بیانات مسترد کردئیے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے عام انتخابات پرامن وکامیابی کےساتھ منعقد کیے،ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش نہیں تھی، پولنگ کے دن دہشتگردی سے بچنے کےلئے صرف موبائل سروس کو معطل رکھا، غیرملکی سپانسر شدہ دہشتگردی کے باعث سنگین سکیورٹی خطرات سے نمٹے،انتخابی مشق نے ظاہر کیا بہت سے مبصرین کے خدشات غلط تھے،بعض ممالک و تنظیموں کے بیانات لاکھوں پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کے آزادانہ استعمال کو تسلیم نہیں کر رہے، بیانات کے منفی لہجے پر حیرانگی ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہاکچھ بیانات حقیقت پر مبنی بھی نہیں، مستحکم و جمہوری معاشرے کی تعمیر کے عزم کے تحت انتخابات کرائے،انتخابی عمل کی تکمیل سے قبل منفی تبصرہ تعمیری نہیں ، پاکستان متحرک جمہوری نظام کی تعمیر کےلئے کام جاری رکھے گا۔
پرامن الیکشن کامیابی،بعض ممالک کے بیانات حقیقت پر مبنی نہیں،پاکستان
















