شانگلہ : مبینہ دھاندلی کےخلاف پر تشدد احتجاج، جھڑپیں، پی ٹی آئی کے4کارکن جاں بحق

سوات(نمائندہ مشرق) خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کیخلاف تحریک انصاف کے پر تشدد کارکنوں نے احتجاج کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے4 کارکنوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 11 کے انتخابی نتائج میں مبینہ تبدیلی کیخلاف تحریک انصاف کے کارکنوں نے سوات کے علاقے شانگلہ الپوری میں احتجاج کیا،مظاہرین کو پولیس نے منتشر کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پر پتھراوکیا، اس دوران پرتشدد مظاہرین نے سرکاری گاڑی کو نذر آتش بھی کردیا،پولیس کےساتھ پی ٹی آئی کارکنان کی جھڑپیں اور ہوائی فائرنگ بھی ہوئی جس میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں،دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے 4 کارکنوں کو پولیس نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔