کامن ویلتھ کا مبصر گروپ انتخابی عمل سے مطمئن

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کامن ویلتھ کے مبصر گروپ نے انتخابی عمل پر اظہار اطمینا ن کردیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کامن ویلتھ آبزرویشن کے سربراہ ڈاکٹر گڈلک جوناتھن نے کہا الیکشن کمیشن ،نگران حکومت نے انتخابات کیلئے بہترین لائحہ عمل ترتیب دیا ،مبصرین نے مختلف پولنگ سٹیشنز کا معائنہ کرکے انتخابی عمل کا مشاہدہ کیا ،انتخابات پرامن رہے،پولنگ کے عمل سے مطمئن ہیں، انٹرنیٹ سے زیادہ اہم ووٹ ڈالنا ہے۔