افسران و ملازمین نیک نیتی سے ڈیوٹی کو سرانجام دیں:فیصل شہزاد

ساہیوال(بےورورپورٹ) ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے تھانہ نورشاہ اور تھانہ بہادر شاہ میں موجود حساس پولنگ سٹیشنوں کا وزٹ کیا، جنرل الیکشن 2024 پر ایس ایچ او ز کو سکیورٹی کے حوالے سے مناسب ہدایات دیں،ڈی ایس پی ٹریفک سعید احمد خاں لودھی بھی ساتھ تھے، ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے کہا الیکشن ڈے پر تمام پولنگ سٹیشنوں پر سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

مزید برآں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال فیصل شہزادنے ریجنل الیکشن کمشنر ساہیوال سید باسط علی شاہ کےساتھ گورنمنٹ ہائی سکول اورکمپری ہنسو سکول ساہیوال میں الیکشن 2024 کے حوالے سے ضلع بھر کی تمام پولیس افسران و ملازمین بشمول پنجاب کانسٹیبلری، پٹرولنگ پولیس اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو الیکشن ڈیوٹی کے متعلق خصوصی بریفنگ دی،اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال نے پولنگ ڈے پر امن و امان کو قائم رکھنے کی ہدایت کی اور کہا آنےوالے دن بہت اہم ہےں ،نیک نیتی اور ایمانداری سے ڈیوٹی کو سرانجام دیں، کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی بر تنے والے اہلکار کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔