بہاولپور،فیصل آباد،لاہور: (قاسم بھٹی،صداقت علی شاہ)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی چولستان کے بے زمین کاشتکاروں کی آواز بن گئے ،45سال بعد چولستانی کاشتکاروں کو اراضی الاٹ کردی گئی۔
محسن نقوی نے بہاولپور مےں26ہزار بے زمین کاشتکاروں کوفی کس ساڑھے 12ایکڑ اراضی کے الاٹمنٹ لیٹر دیتے ہوئے کہاکاشتکاروں کو زمین ملنے سے چولستان کاغریب خوشحال ہوگا، کاشتکاروں کو ساڑھے 12ایکڑ فی کس اراضی 5سال کی لیز پر دی گئی، 45برس بعد جنوبی پنجاب کے 3 اضلاع رحیم یار خان، بہاولنگر ،بہاولپور کے غریب کاشتکار وں کو حق دیا ،دن چولستان کے باسیوں کےلئے یاد گا رہے۔
وزےراعلیٰ نے کہا 1978 سے چولستان کے لوگوں کےلئے اراضی کی الاٹمنٹ کا عمل زیرالتوا تھااب چولستان کے پورے علاقے میں کاشتکاری ،ویران زمین سرسبز و شاداب ہوگی،نہری پانی بھی میسرہوگا، کاشتکار زمین کو اگلی فصل میں کاشت کریںگے۔
دریں اثنافیصل آباد کےلئے سیف سٹی پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا،محسن نقوی نے سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کردیااورپنجاب پولیس اینٹی گریٹڈ کمانڈ ، کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سنٹر کا دورہ ،سنٹر میں ڈیجیٹل وال پرسی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے شہر کی سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
سیف سٹی پراجیکٹ کے عملے سے ملاقات کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا سیف سٹی پراجیکٹ کے افتتاح پر فیصل آباد کے شہریوں کو مبارکباد دیتا ہوں،فیصل آباد نے ملتان ،راولپنڈی کو پیچھے چھوڑ دیا، ٹیم نے کچھ نہ کچھ کر کے صوبے کے عوام کو ریلیف دیا،ثابت کیامحنت کےساتھ ناممکن کام ممکن ہوجاتے ہیں، چھوٹے شہروں میں بھی سیف سٹی پراجیکٹس جلد مکمل ہوں گے۔
مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سپورٹس کمپلیکس ایف ڈی اے سٹی کا افتتاح کرکے سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیااور کھیلوں کی سہولتوں کاجائزہ لیا ،محسن نقوی نے سنوکر او ربیڈ منٹن کھیلی ،مزید برآںوزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں تھانے پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاتمام تر ہمدردیاں شہید اہلکاروں کے لواحقین کےساتھ ہیں،دہشتگرد دھرتی کا بوجھ ہیں، اتحاد کی قوت سے ناسور کا خاتمہ کرنا ہوگا،ملک میں انتشار اور عدم استحکام پھیلانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
محسن نقوی بے زمین کاشتکاروں کی آواز ،45سال بعد چولستانی کاشتکاروں کو اراضی الاٹ
















