فیصل آباد (بیورو رپورٹ) مرکزی علما کونسل پاکستان نے فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کردیا۔ پیر کے روز فیصل آباد میں سابق وفاقی وزیر اور لیگی رہنما رانا ثنا کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین علما کونسل زاہد محمود قاسمی نے مسلم لیگ ( ن ) کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ زاہد محمود قاسمی اور رانا ثنا نے مشترکہ پریس کانفرنس میں الیکشن کے بعد مہنگائی میں کمی کا منشور پیش بھی کیا۔ اس موقع پر زاہد محمود قاسمی کا کہنا تھا کہ مرکزی علما کونسل مسلم لیگ (ن) کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سازش کے تحت نوازشریف کو ہٹاکر پاکستان کو پیچھے کی جانب دھکیلا گیا ، پاکستان اس وقت انتہائی مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم کرکے ترقی کا سفر روکاگیا۔ میں مرکزی علما کونسل کی صوبائی قیادت کا شکرگزار ہوں، مرکزی علما کونسل دینی مشن پر عمل پیرا ہے، ہم تحفظ ناموس رسالت ،تحفظ ختم نبوت اور شان صحابہ کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں، مسلم لیگ ن کو کامیابی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ 2018میں پاکستان ترقی کررہا تھا ، 2018میں پٹرول 60روپے لٹر تھا،ڈالر 108روپے کا تھا، ج مہنگائی نے پورے ملک کو جکڑا ہوا ہے، کہا جارہا ہے حالات خراب ہیں کیونکہ مہنگائی ہے، ہم دوبارہ مہنگائی کے اس عذاب کو ٹالیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو دوبارہ 2017اور18والے ٹریک پر لائیں گے، 8فروری کے الیکشن کے بعد ن لیگ مرکز اور صوبے میں حکومت بنائے گی، ا?ئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہم نے نہیں کیا، ملک پر نمونہ مسلط ہوا، 4سالوں میں ملک کو تباہی کے دہانے لاکھڑا کیا، جون میں ا?ئی ایم ایف معاہدہ ختم ہورہا ہے، اللہ پاکستان کو استقامت دے،ہم دوبارہ ا?ئی ایم ایف کے جال میں نہ پھنسیں۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ہم 8فروری کے بعد طریقہ کار طے کرکے عوام کے سامنے رکھیں گے، ہم ہر قیمت پر مہنگائی کے عذاب کو کنٹرول کریں گے تاکہ عوام کو ریلیف ملے، سانحہ 9مئی واقعی ایک سانحہ ہے ، ایک گمراہ ٹولہ ریاست پر چڑھ دوڑا، بھارت نے اس تمام عمل کو پوری دنیا میں پھیلایا اور بدنام کیا، ایسے لوگ کسی معافی کے مستحق نہیں ہوسکتے، 9مئی کے واقعات میں کوئی بے گناہ ہے تو اس کو انصاف ملنا چاہیے۔
سازش کے تحت نوازشریف کو ہٹاکرپاکستان کو پیچھے کی جانب دھکیلا گیا: رانا ثنا
















