اسلام آباد (مشرق نیوز) وزارت خزانہ اور پاور ڈویژن کے سینئر حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان کے مالیاتی اور توانائی شعبے کے حکام آج (پیر) سے نگران حکومت کی جانب سے سرکلر ڈیٹ سٹاکس اور ٹیرف ریشنلائزیشن سے متعلق بنائے گئے منصوبوں کی منظوری حاصل کرنے کیلئے آئی ایم ایف کو بریفنگ کا سلسلہ شروع کر یں گے۔
نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر وزیرتوانائی محمد علی پاور ڈویژن کا تھنک ٹینک اور وزارت خزانہ کے حکام آئی ایم ایف کے ساتھ اجلاس کا حصہ ہوں گے اور سرکلر ڈیٹ اور پاور ٹیرف کے نئے پلان پر فنڈ کی رضامندی حاصل کریں گے۔
متعلقہ وزرا میں سے ایک نے دی نیوز کو تصدیق کی کہ سرکلر سٹاک ڈیٹ اور نئے ٹیرف ڈیزائن پر متعدد بریفنگ آج سے فنڈ والوں کے ساتھ ہوگی اور پاکستان کے حکام آئی ایم ایف کے متوقع اور غیرمتوقع سوالات کے جوابات دیں گے۔
گردشی قرضے پر نگران حکومت کے منصوبے، آئی ایم ایف کو آج سے بریفنگ شروع

















