اسلام آباد (مشرق نیوز) نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے بھارت کشمیر کو قبرستان بناکر یہ نہ سوچے کہ وادی میں امن قائم کر دیا۔ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے دفتر خارجہ سے نکالی گئی ریلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا 1947 میں بھی کشمیر نے خودارادیت کا مطالبہ کیا تھا، بھارت نے اس وقت بھی جبری الحاق کیا، اس کے خلاف کشمیر نے آوازا ٹھائی۔
انہوں نے کہا کہ 1987 کے نام نہاد الیکشن کے خلاف بھی کشمیریوں نے آواز بلند کی، یہ کشمیر کی چوتھی نسل ہے جو اس ظلم میں مبتلا ہے۔ نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کشمیر کو قبرستان بنا کر یہ نا سوچے کہ اس نے وادی میں امن قائم کر دیا ہے، کشمیری اپنے حق خود ارادیت کیلئے کوشاں ہیں اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
بھارت کشمیر کو قبرستان بناکر یہ نا سوچے کہ امن قائم کر دیا: مرتضیٰ سولنگی
















