ق لیگ کے امیدوار اکرام بابر کھوکھر کی قیادت میں انتخابی ریلی

گوجرانوالہ:( بیورورپورٹ)پی پی 64میں مسلم لیگ ق کے اُمیدوار اکرام بابر کھوکھر کی قیادت میں بڑی انتخابی ریلی کا انعقاد،ریلی میں موٹرسائیکلوں کاروں ودیگر گاڑیوں پر سوار کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،انتخابی ریلی کا پورے حلقہ کے عوام نے جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے شاندار استقبال کیا۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اُمیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 64اکرام بابر کھوکھر،سردار یوسف ڈوگر،بلال کھوکھر،یوسف سلطانی،اقبال کھوکھر ایڈووکیٹ نے کہا حلقہ پی پی 64کی تمام یوسیز کے عوام نے جس جوش و جذبہ سے انتخابی ریلی کا والہانہ استقبال کیا وہ ہمارے لئے قابل فخر ہے۔