فیصل آباد:(بیورورپورٹ)ن لیگ کو فیصل آباد میں بڑی کامیابی،پاکستان علما کونسل نے عام انتخابات میں حمایت کااعلان کردیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر رانا ثنا نے کہا ملک کو نوازشریف ہی بحران سے نکال سکتے ہیں،سابق وزیراعظم نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور دنیا کے بنائے حالات سے بھی لڑے،سازش کے تحت نمونے کو پاکستان پر مسلط کیا گیااورشخص نے ملکی تعمیر و ترقی روکدی، قوم اعتماد کرے دعویٰ ہے پاکستان کو بحران سے نکال لیں گے۔
رانا ثنا نے کہابڑا مسئلہ مہنگائی کاہے،پاکستان کہیں نہیں جا رہا، تا قیامت قائم رہے گا،پہلے بھی مسائل حل کیے اب بھی کرکے دکھائیں گے۔
قوم اعتماد کرے ،پاکستان کو بحران سے نکال لیں گے،رانا ثنا
















