مظفر آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ 5 فروری یوم یکجہتی کا دن اہل پاکستان اور اہل کشمیر کے لازوال رشتے، مذہبی،ثقافتی اورسماجی ہم آہنگی کی پہچان ہے،کشمیری مسلمانوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی اپنا مستقبل نظریاتی طور پر پاکستان کے ساتھ وابستہ کر دیا تھا۔ ہمیں اس تاریخی فیصلے پر فخر ہے اہل پاکستان نے آزمائش اور مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیری عوام کا ساتھ دیا۔یوم یکجہتی کشمیرصرف پاکستان اور آزادکشمیر میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری بھی اس دن کو اس عزم کےساتھ مناتے ہیں کہ وہ جدوجہدآزادی میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے شانہ بشانہ ہیں اور رہیں گے۔ میں اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام آپ کی پشت پر ہیں اور سفارتی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں گے۔وہ وقت دور نہیں کہ جب مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کی نعمت سے ہمکنار ہوں گے اور آزاد فضا¶ں میں فتح کا جشن منائیں گے۔
پانچ فروری اہل پاکستان اور کشمیر کے لازوال رشتے کی پہچان ہے: چوہدری انوار الحق
















