کراچی:(بیورورپورٹ)کراچی میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر دھماکہ،آواز صدر و اطراف کے علاقوں میں سنی گئی،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ الیکشن کمیشن آفس کی دیوار متاثر ہوئی ۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکہ خیز مواد شاپنگ بیگ میں الیکشن کمیشن کی عمارت کے باہر رکھا گیا ،پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کرلیے،ایس ایس پی ساوتھ ساجد سدوزئی نے کہادھماکے میں 500 گرام دیسی ساختہ بارودی مواد استعمال کیا گیا، دھماکہ تخریب کاری ،ممکنہ طور پرخوف و ہراس پھیلانے کیلئے کیا گیا۔
کراچی ، الیکشن کمیشن آفس کے باہر دھماکہ،کوئی نقصان نہیں ہوا
















