اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی کے باوجود چکن، پٹرول، ڈیزل ،گوشت سمیت 12 اشیا کے نرخ بڑھ گئے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار اعداد وشمار کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.28 فیصدکمی ہوئی اور سالانہ بنیاد پر شرح بھی کم ہوکر39.45 فیصد کی سطح پر آگئی،مہنگائی سے 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ آمدنی کا حامل طبقہ زیادہ متاثر ہوا اور مذکورہ طبقے کےلئے مہنگائی کی شرح 43.58 فی صد رہی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 12 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ،17کی قیمتوں میں کمی ،22کے نرخوں میں استحکام رہا۔
12اشیا مہنگی،کم آمدنی والا طبقہ سب سے زیادہ متاثر
















