پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ ظلم،نگران حکومت کو پٹرولیم لیوی میں کمی کرنا چاہئے تھی: تاجر رہنما

لاہور (رپورٹ: نعیم جاوید) پٹرولیم مصنوعات کی قےمتوں میں اضافے کی بجائے نگرانوں کو پٹرولیم لیوی میں کمی کرنا چاہئے تھی، تما م تاجر تنظیموںنے قےمتیںواپس لینے کامطالبہ کر دیا ہے۔ روز نامہ”مشرق“ سے گفتگو کرتے ہوئے انجمن تاجران لاہور کے رہنما وقار میاں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید آل پاکستان انجمن تاجران کے سینئر رہنما راجہ جاوےد، لالہ سےف تمیمی، میاں سلیم ،عمر قرےشی،سینئر تاجر رہنما محمد علی میاں، پیاف چیئرمین فہیم الرحمان سہگل، قومی تاجر اتحاد کے رہنماوں سید ممتاز حسین بخاری اور چوہدری اسلام ایم ایم عالم روڈ کے جنرل سیکرٹری عمر قریشی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںزبردست اضافے سے عوام اور معیشت متاثر ہورہے ہیں اس سے ہر چیز کی قیمت بڑھ جائیگی، اسلئے یہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیگا جبکہ بجلی بھی مہنگی کی جا رہی ہے جو ناقابل قبول ہے۔ ریسٹورنٹ ایسوسی اےشن کے چےئرمےن عامر قرےشی نے کہا کہ بار بار قیمتوں میں اضافہ نے عوام کی قوت خریدکو ختم کر دیا ہے ، ڈالر کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے اور اب پٹرولیم پراڈکٹس کی قیمت بھی تاریخی بلندی پر ہے جس نے اشیائے ضروریہ کو عام آدمی کی پہنچ سے دور کر دیا ہے اور اسی وجہ سے عوام پر مجموعی طور پر کئی سو ارب روپے کا اضافی بوجھ بھی پڑا ہے اور عوام بجلی اور گیس کے بل ادا کرنے سے قاصر ہیںحکومت کا گزشتہ تین سالوںمیں کئے گئے وعدوں کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا اور اب عوام کے لئے گزر بسرکرنابھی مشکل ہو گیا ہے۔ پولٹری اےسوسی اےشن کے صدرطارق جاوےد اور عابد فوجی نے کہاکہ عوام کی بڑی تعداد بے روزگار ہو چکی ہے اور موجودہ حالات میں کاروبار بند ہونے سے بے روزگاری میں مذید اضافہ ہو گیاہے اسلئے حکمران عوام سے لاتعلق ہو کر فیصلے نہ کریں۔ اشیائے خورو و نوش، ادویات اور دیگر ضروری چیزوں کی قیمتوںمیں زبردست اضافہ ہو چکا ہے اور عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے ان پر مزید بوجھ لادنا زیادتی ہو گی ۔