عوام پر تابڑ توڑ وار،بجلی مزید5.62 یونٹ،ایل پی جی1.17روپے کلومہنگی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عوام پر تابڑ توڑ وار،بجلی مزید5.62 یونٹ،ایل پی جی1.17روپے کلو مہنگی کردی گئی،نرخ میں اضافے کی درخواست پر سماعت چیئرمین وسیم مختار کی سربراہی میں نیپرا ہیڈ آفس میں ہوئی۔

دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت مکمل ہونے پر نیپرا نے 5.62 روپے یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی ابتدائی منظوری دےدی،اضافے سے بجلی صارفین پر 49 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا، نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق اعداد و شمار کا جائزہ لےکر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائےگا۔

دوسری جانب اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں1.17روپے کلو اضافہ کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا،گھریلو،کمرشل سلنڈر زکے نرخ بھی53روپے تک بڑھ گئے،ایل پی جی کی نئی قیمت257.60روپے کلو مقرر کردی گئی۔