چین2 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے پر رضا مند

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بڑی پیشرفت، چین پاکستان کا 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے پر رضامند ہوگیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق 2 ارب ڈالر کا قرض میچور ہونے سے قبل رول اوور کر دیا جائے گا، چین کی جانب سے 2ارب ڈالر قرض کو موجودہ شرائط پر رول اوور کیا جائے گا،چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر ڈیپازٹ پر 2 فیصد سے کم شرح سود عائد ہے، 2 ارب ڈالر قرض کا میچورٹی ٹائم 23 مارچ 2024 کو مکمل ہو جائے گا،چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض مزید ایک سال کیلئے رول اوور کیا جائے گا۔