چرچ روڈ کی صفائی کو یقینی بنایا جائے: ڈاکٹرسیف

ساہیوال:(بےورورپورٹ)ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ ڈاکٹرسیف کی طرف سے شہرمیں صفائی کے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے، انہوں نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈیوں اور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی کے عمل کا جائزہ لیا۔

ڈاکٹرسیف نے مارکیٹ کمیٹی اور میونسپل کارپوریشن کے صفائی عملہ کی حاضری چیک کی اور مختلف جگہوں پر کوڑے کے ڈرم کو بھی چیک کیا، انہوں نے سینٹری ورکرز پر زور دیاچرچ روڈ کی ساڑھے آٹھ بجے تک صفائی مکمل کی جائے تاکہ ٹریفک کی روانی میں کسی قسم رکاوٹ حائل نہ ہو۔